ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)واہ کنٹونمنٹ بور ڈکی نیلامی کمیٹی نے کینٹ بورڈآفیسر نمبر1جواد،اسلم بٹ کی سربراہی میںمنڈی مویشیا ںمالاکنڈسٹاپ جی ٹی روڈواہ کینٹ کوامسال عیدالضحی منڈی 2024 تا2025 کیلئے نیلام کرتے ہوئے چیئرمین فلاحی کمیٹی ملک نثار حسین اعوان کی آخری بولی ایک کروڑاٹھائیس لاکھ 65ہزارکوباقاعدہ منظورکرتے ہوئے کامیاب بولی دہندہ ملک نثارحسین اعوان کوباضابطہ ورک آرڈرجاری کردیا،نیلامی کمیٹی میںوائس چیئرمین ملک ارشدمحمودبطورممبراول تاآ خر موجودرہے،کامیاب بولی دہندہ ملک نثارحسین اعوا ن نے بتایاکہ منڈی مویشیا ںما لا کنڈ سٹاپ بڑی عید2024سے لے کربڑی عید2025 تک ایک سالہ عرصے میںاپنی خدمات انجام دے گی اورعید الا ضحی کے دوسرے روزتک بغیرکسی وقفہ کے منڈی مو یشیاںدن رات جاری رہے گی،اور اس کے بعد ہر ہفتہ کے بعدبروزبدھ باقاعدگی کے ساتھ مالاکنڈ سٹا پ منڈی مویشیاںلگائی جائے گی ،متذکرہ نیلامی سے واہ کنٹونمنٹ بورڈکی آمدن میں زبردست اضا فہ ہوگا،بروزسومواردس جون کوواہ کنٹو نمنٹ بورڈ کے افسران اورنیلامی کمیٹی کے ممبران مو قع پرمنڈی مویشیاںعیدلاضحی کاباقاعدہ افتتاح کرینگے۔