مری(بیورو رپورٹ)جی ٹی روڈمری17 میل ٹوٹل پمپ کے قریب کنویں میں رنگ ڈالنے کیلئے اترنے والے پھلگراں کے رہائشی دوافراد 20 سالہ عاطف ولد زاہداور32 سالہ محمدعمیرولد محمداو یس جاں بحق ہوگئے، ریسکیو1122 مری کو اطلاع دی گئی کہ ایک شخص کنواں میں گر گیاجس کو نکالنے کے لئے جانے والا دوسرا شخص بھی کنویں میں لاپتہ ہو گیا ہے، اطلاع موصول ہوتے ہی قریبی ریسکیو اسٹیشن سے ریسکیواہلکاروں کی امدادی ٹیم ایمبولینس ہمراہ موٹر بائیک اور دیگرعملہ کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن شروع کیااوردنوں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں کوکنویں سے نکال کر اکبرنیازی ہسپتال میں منتقل کردیا،ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں افراد کنویں میں رنگ ڈالتے ہوئے زہریلی گیسوں کی وجہ سے نیچے گرگئے،کنویں میں ڈوبنے والے دونوں افراد کو ریسکیورز نے نکال لیا اور CPR کرتے ہوئے اکبر نیازی ہسپتال شفٹ کیا ہسپتال میں ڈیوٹی ڈاکٹر نے دونوں افراد کو مردہ قرار دے دیا۔