تربیلا ڈیم میںبغیر اجازات نامہ کے موٹرسائیکل، رکشے داخلے پر پابندی عائد 

 تربیلا(نامہ نگار)قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہدایات پر تربیلا ڈیم انتظامیہ نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر تربیلا ڈیم پراجیکٹ و  رہائشی کالونیوں کے میں سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ایس ای  سروسز (سول )تربیلا ڈیم کی جانب سے کچھ اہم اقدامات کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔جس کے مطابق تربیلا ڈیم ملازمین کی رہائشی کالونیوں میں بغیر اجازات نامہ کے موٹرسائیکل و رکشے چلنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تمام رکشے ڈرائیوروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ رکشے چلانے کے لئے اجازات نامہ لینے کے لیے 13 جون 2024 تک ایکسن سول ون کو مکمل کوائف کے ساتھ درخواست دیں۔ جبکہ تربیلا ڈیم کے ملازمین و رہائشیوں کو خصوصی پاس جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ کالونیوں میں رہائش پذیر افراد و ملازمین 14 جون 2024 تک پاس کے حصول کے لئے ایکسن سول ون کو درخواست دے سکتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ تربیلاڈیم میں جاری فارنرز پراجیکٹس کی وجہ سے سیکورٹی اداروں کی جانب سے ملنے والی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے مذکورہ بالا انتظامات کئے جارہے ہیں۔  

ای پیپر دی نیشن