تارکین وطن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے، سردار سلیم حیدر 

Jun 09, 2024

 فتح جنگ(نامہ نگار)یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل و مشکلا ت کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے اوورسیز پاکستانیز ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے دورہ یو اے ای کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی یو اے ای کے راہنما اور معروف بزنس مین حاجی شاہد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا حاجی شاہد نے گورنر پنجاب کو یو اے ای حکومت کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے ویزوں کی بندش اور متحدہ عرب امارات میں روزگار کے سلسلہ میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل و مشکلات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یو اے ای حکومت نے پاکستانیوں کیلئے ویزے کی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں پہلے کچھ اضلاع کے لوگوں پر پابندی تھی اب بلا امتیاز تمام پاکستانیوں پر یو اے ای ویزوں کی پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ یو اے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو بھی بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشش کرینگے بالخصوس متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کاروباری حضرات اور پاکستانیوں پر دوبئی و دیگر ریاستوں میں روزگار پر پابندی کا معاملہ یو اے ای حکومت کے ذمہ داران کے سامنے رکھیں گے۔

مزیدخبریں