جہلم(نامہ نگار) موجودہ پنجاب حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد غریب متوسط اور سفید عوام کو ریلیف دینے کیلیے آٹے چکن دال سبزیوں اور مصالحوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہوئی ہے لیکن دوکانداروں کے ساتھ ساتھ بااثر ہوٹل مالکان بھی عوام کو ریلیف دینے سے صاف انکاری ہیں گھروں کی بجائے ہوٹلوں پر کھانے والے روزانہ لٹنے پر مجبور ہیں عوام کی جیبوں پر ڈاکے مارنے والے ہوٹل مالکان ناجائز منافع خوری کی آڑ میں روزانہ ہزاروں لاکھوں روپے بٹور رہیے ہیں ضلعی انتظامیہ کی کمزور گرفت منہ زور ہوٹل مالکان کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔