ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)علاقہ ٹیکسلا میںہونے والی چوری،ڈکیتی،راہزنی اورقتل کی وار داتوںسے پیداہونے والی صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے عمائدین علاقہ اورمختلف مذہبی سیاسی،سماجی او رکاروباری تنظیموںکے عہدیداران کامشترکہ اجلاس اکبرمسجدایچ ایم سی روڈپر منعقدہوا،جس کی صدارت محمداقبال اعوان نے کی،سٹیج سیکرٹری کے فرائض مفتی کلیم اللہ بٹ نے انجام دیئے،قاری طاہرربانی نے قرآن حکیم کی تلاوت کی سعادت حاصل کی،اجلاس میںایم پی اے ٹیکسلان لیگ محسن ایوب ،چیئرمین کو ہستان گروپ حاجی ملک نصیرالد ین ،پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء سعدعلی خان،ذیشان صدیق بٹ،مو لا زنامفتی شبیراحمدعثمانی،صرافہ یونین کے صدرملک جمیل احمدخان،آ غاشیرازا حمدشیرازی،ملک سفیرعا لم،مولانامفتی عبدالشکورہزاروی،پیرحضرت مولانا قا ری محمدذکریا،قاری صفی اللہ بٹ،سمیع اللہ بٹ،حاجی شیخ صوفیا ن مسعود،پیپلزپارٹی کے نظریاتی جیالار ہنما ء راجہ منصورعباسی،میاںعابدقریشی ،ساجدخان،عمرر شید خان،طاہرمحمودطا ہری،ودیگر نے بھی شر کت کی،اجلاس سے ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلاراجہ گلتاج نے خطاب کیا اورکہاکہ ہم نے کل کے واقعہ کی ایف آئی آر درج کرلی ہے اورہم انصاف کرینگے،اس لیئے سنی سنائی ہوئی باتوںپرتوجہ نہ دی جا ئے ،مو لا نامفتی شبیراحمدعثمانی،پی ٹی آئی کے رہنماء سعدعلی خا ن نے کہاکہ ایف آئی آر میںڈکیتی کی دفعات شامل نہیںکی گئی ہیں،صرف اقدام قتل 302کامقدمہ درج کیا گیا ہے،آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں صحا فیوںسے گفتگوکرتے ہوئے سعدعلی خان نے کہاکہ میری گز ار ش ہے کہ تمام لوگ سچ بولیں،جووقت ڈا کوئوںاو رقا تلو ںکو گر فتا رکرنے کیلئے دیاگیا ہے ،اس کاانتظارکیا جائے اوراگرپولیس اپنے وعدے پرعمل نہیںکرتی ،توپھرہم تمام دوست احباب اور ہمار ی جماعت کے لوگ لواحقین کے ساتھ ہو نگے ،مقتو ل سیف کے والدافضل فاروقی کاجوفیصلہ ہوگا،وہ ہمارافیصلہ ہو گا ،شہرکے جس جس حصے میںبھی روڈ بلا ک کرنے کی با ت کی جائے گی ،ہم لواحقین کابھر پورساتھ دینگے،ایم پی اے ٹیکسلامحسن ایوب خان نے شہرمیںہونے والی وارداتو ںپرگہرے دکھ اور ر نج وغم کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ میںنے ایس ایچ او سے کہہ دیاہے کہ وہ انصاف کے ساتھ کام لیں، اور سیف کے قاتلوںکو جلدگرفتا رکرکے قانون کے حوا لے کیاجائے،حاجی نصیرالدین نے گفتگوکرنے سے اجتناب کرتے ہوئے کہاکہ جوبات ایم پی اے محسن ایوب خان نے کہہ دی ہے،میری بھی وہی بات ہے۔