وزیراعظم کا دورہ چین بڑی سرمایہ کاری لائے گا،راجہ عدیل ایڈووکیٹ

Jun 09, 2024

 اسلام آباد (نوائے وقت رپو رٹ) ممبر سنٹرل ایگزیٹو پی ایم ایل این لائرز فورم پاکستان راجہ عدیل عابد نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف کا دورہ چین بڑی سرمایہ کاری لانے کا سبب بنے گا ، 23سمجھوتوں سے دونوں ممالک کی دوستی مزید مضبوط ہوگی۔ سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل کرنے پر قوم وزیر اعظم میاں نواز شریف اور قائد پی ایم ایل این میاں نواز شریف کو مبارک باد پیش کرتی ہے ۔  وفد سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 2013میں نوازشریف حکومت نے چین سے سی پیک پر کام شروع کرایا اگر ان کی حکومت ختم نہ کی جاتی تو آج پاکستان میں معیشت کا اس قدر براحال نہ ہوتا۔ راجہ عدیل عابد ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان میں چین کا ماڈل اوروژن اپنانے کی ضرورت ہے جس سے پاکستان ایک عظیم قوت بن کر ابھرے گا،وفاقی حکومت کے بہتر اقدامات سے مہنگائی میں واضح کمی ہوئی ہے جس کی کامیابیاں سب کے سامنے عیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مصنوعی مہنگائی برقرار ہے اسے ختم کرنے کیلئے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں ۔

مزیدخبریں