اسلام آباد ( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے ) ہلال احمر پا کستان نے سیلاب متاثرین کی مدد کا سلسلہ جاری ر کھتے ہوئے لاڑکانہ اور قمبر شہداد کوٹ کے سیلاب متا ثرین میں لوڈر رکشے اور قربانی کے لیے بکرے تقسیم کئے گئے ہلال احمر پاکستان کے زیر اہتمام تقریب سٹیڈیم میں منعقد کی گئی، 35 متاثرین کو لوڈر رکشے اور 80 گھرانوں کو قربانی کے لیے بکر ے دیے گئے ۔چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری نے ا پنے پیغام میں کہا کہ ہلال احمر پاکستان سیلاب متا ثر ین کے ساتھ کھڑا ہے اور آخری متاثرہ گھرانے کی مدد تک موجود رہے گا ۔سیکرٹری جنرل ہلال احمر پاکستان عبید اللہ خان اور سیکرٹری ہلال احمر سندھ برانچ کنور وسیم اورچئیرمین ہلال احمر لاڑکانہ برانچ احمد محمود فاروقی نے متاثرین میں لوڈر رکشے اور قربانی کے لیے بکرے تقسیم کئے۔آڈٹ آفیسر ہلال احمر پا کستان عقیل جوکھیو کے مطابق اس سے قبل ہلال احمر پا کستا زن کی جانب سے گھریلو کفالت کے لیے بھینسیں بھی سیلاب متاثرہ علاقوں میں تقسیم کی جا چکی ہیں .تقریب میں لائیولی ہڈ پروگرام کے سیف جمالی،میڈم ثوبیہ عزیز،ذوالفقار احمد،رجب مشہوری مشرف حسین،محمد ابراہیم کے علاہ لاڑکانہ برانچ کے عملہ ،رضاکاروں نے شرکت کی۔
لاڑکانہ،سیلاب متاثرین میں لوڈر رکشے ، قربانی کے جانوروں کی تقسیم
Jun 09, 2024