اڈیالہ (نامہ نگار)برصغیر پاک و ہند میں اسلام صوفیائے کرام کے فیض سے پھیلا۔ خواجہ غریب نواز کے ہاتھ پر کم و بیش 90 لاکھ غیر مسلم بیت ہوئے اور کلمہ حق پڑھا۔سابق مشیر وزیراعلی پنجاب چوہدری سرفراز افضل نے کہا ہے کہ برصغیر پاک و ہند میں اسلام صوفیا کرام کے فیض سے پھیلا ،اجمیر شریف کے والی پیر اجمیر شریف خواجہ غریب نواز کے ہاتھ پر کم و بیش 90 لاکھ غیر مسلم بیت ہوئے اور کلمہ حق پڑھا .اجمیر شریف کو اسلام کی درس و تدریس و تبلیغ میں ایک خاص مقام حاصل ہے ،اجمیر شریف کے فیض سے مسلم و غیر مسلم سب فیض یاب ہورہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیراز شاہ شیرازی کی جانب سے گدی نشین اجمیر شریف پیر سرور چشتی اور گدی نشین بری امام سرکار پیر سید حیدر گیلانی کے اعزاز میں اسلام آباد کلب میں دیے گئے عشائیہ پر میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کیا .عشائیہ سے فلسطین کے سفارتکار احمد جواد ربائی ؛عبداللہ گل ؛جنرل طاہر بھٹہ ؛چوہدری فرخ رضا ؛بیرسٹر مطاس چوہدری ؛کرنل طلعت شبیر سمیت زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے بھی خطاب کیا .