ایل پی جی گیس استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم ،2 ڈرائیورز کیخلاف مقدمات درج 

فتح جنگ (نامہ نگار)پٹرولنگ پولیس حطار کی کاروائی پبلک ٹرانسپورٹ میں ممنوعہ ایل پی جی گیس کے استعمال پر دو ڈرائیورز پابند سلاسل پٹرولنگ پوسٹ حطار کے انچارج سب انسپکٹر کوثر ممتاز نے ہمراہ پٹرولنگ ٹیم پبلک ٹرانسپورٹ میں ممنوعہ ایل پی جی گیس استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران 2 ڈرائیورز کے خلاف ایل پی جی گیس کے استعمال پر مقدمات کا اندراج کروایا.صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انچارج پٹرولنگ پولیس حطار کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے پٹرولنگ پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے. دوران سفر کسی بھی قسم کی مدد یا رہنمائی کے لیے ہماری ہیلپ لائن 1124پر کال کریں۔

ای پیپر دی نیشن