راولپنڈی(جنرل رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی نے پنجاب میں 13 ہزار پرائمری اسکولوں کی نجکاری کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اس تعلیم دشمن فیصلے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، جماعت اسلامی اساتذہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی دفتر سید مودودی بلڈنگ میں پنجاب ٹیچرز یونین کے ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں گیگا پنجاب کے صدر راجہ طاہر محمود, صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی قاضی عمران,جنرل سیکرٹری راجہ تیمور اور انفارمیشن سیکرٹری راجہ ولید شامل تھے۔
13ہزار پرائمری سکولوں کی نجکاری قابل مذمت ، عارف شیرازی
Jun 09, 2024