راولپنڈی(جنرل رپورٹر)اشیائے خورد و نوش مہنگے داموں فروخت اور ریٹ لسٹ نمایاں آ ویزاں نہ کرنے والے17 دکانداروں کو1لاکھ38ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا، گزشتہ روز تھانہ ایئرپورٹ کے علاقوں میں اسسٹنٹ کمشنر کینٹ الماس ثاقب اور ممبر صوبائی اسمبلی رفعت عباسی نے عملے کے ہمراہ ایئر پورٹ کے علاقوں میں واقع بازاروں اور مارکیٹوں کا چانک دورہ کیا اور دوکانوں میں اشیائن خوردونوش کے نرخ چیک کئے اس دوران انہوں نے کریانہ،سبزی فروش، مرغی فروش اور قصاب، دودھ دہی کی دکانوں اور مختلف بیکریوں کو چیک کیا، اشیا خورد نوش مقررہ نرخوں سے زائد فروخت کرنے اور ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آ ویزاں نہ کرنے والے دوکانداروں اعظم، سجاد، فیصل، شکیل، راشد، ظفر، بلال، عدنان، محمد دین، ارشد محمود، ارشد ستی، رستم، وقار عباسی سمیت دیگر کو مجموعی طور پر ایک لاکھ38ہزار روپے جرمانہ کیا