میاں محمد شریف سچے عاشق رسول تھے،عبدالرزاق جامی

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ممتاز نعت خواں عبدالرزاق جامی نے کہا ہے کہ میاں محمد شریف مرحوم سچے عاشق رسول تھے مجھے ہر سال عمرہ کی سعادت نصیب ہوتی ہے اپنے بیان میں عبدالرزاق جامی نے کہا کہ میری ان سے پہلی ملاقات داتا دربار پرہوئی میں وہاں نمازفجر کے بعدعارف کھڑی کا کلام پڑھ رہا تھا چیئرمین میاں محمد شریف نے اپنے بیٹے وزیراعظم نواز شریف کو جاکربتایا کہ ایک میں نے نعت خوان سنا ہے اس کو بلائو انہوں نے کہا کہ قائد محترم میاں نواز شریف نے مجھے خود فون کیا کہ میرے والد گرامی میاں محمد شریف محفل کرا رہے ہیں لھٰذا آپ مری آئیں محفل کرنی ہے تو میں نے انہیں کہا کہ انشاء للہ میں آجائوں گا  انہوں نے مْجھے وہاں سنا حضرت عارف کھڑی کا کلام میں نے عرض کیا انہوں نے مجھ سے کہا عارفانہ کلام میں بڑے نکتے ہیں اس کے بعد پھر میرا ان سے رابطہ ہوگیا جدہ ،مکہ اور انگلینڈ میں میاں نواز شریف کے ساتھ رہنے کا اسلئے موقع ملا کہ میاں محمد شریف خصوصی پیار کرتے تھے جناب مجید نظامی، صدر رفیق تارڑ  یہ محبت والے لوگ ہمیشہ بلاتے تھے اور میں عارفانہ کلام پڑھتا تھا انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب بن کر میاں شہباز شریف اور خاندان کے افراد  میرے گھرآئے میاں طارق شفیع آئے جب میری اہلیہ فوت ہوئیں تو قائد محترم میاں محمد نواز شریف میرے گاؤں آئے اور کئی گھنٹے بیٹھے رہے عبدالرزاق جامی نے کہا کہ اس خاندان میں سرکار مدینہ کا عشق ہے پیار ہے ہر جمعہ کو میاں شریف مرحوم کی قبر پر پھول چڑھاتے ہیں وہاں جاتی امراء میں نعت خوانی اور درودوسلام کی محفل مبارک منعقد ہوتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن