اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیرکی عدالت نے کمسن گھریلوملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں مزید دوگواہان کے بیانات قلمبند کرلیے۔گذشتہ روز تھانہ ہمک میں درج مقدمہ کی سماعت کے دوران پراسیکوٹر اور کیس کے تفتیشی آفیسر کیس ریکارڈ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیجبکہ ملازمہ رضوانہ کے اہل خانہ اپنے وکیل شہزاد گجر ایڈوکیٹ کے ہمراہ اور ملزمہ سومیہ عاصم وکیل قاضی غلام دستگیر ایڈووکیٹ کے جونیئر وکیل کے ساتھ پیش ہوئیں،جونیئر وکیل کی جانب سے مرکزی وکیل کی عدم دستیابی کے باعث جونیئر وکیل نے التوا کی استدعاکی گئی جو عدالت نے مسترد کر دی،عدالت نے رضوانہ تشدد کیس میں استغاثہ کے دو گواہوں کے بیانات قلمبند کیے اورمزید گواہان کی طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 29 جون تک ملتوی کر دی۔