حسان نیازی کیخلاف اقدام قتل کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی

Jun 09, 2024

 اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں زیر سماعت حسان نیازی کے خلاف تھانہ رمنا میں  اقدام قتل کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز حسن نیازی کے وکیل نعیم حیدر پنجھوتھا عدالت میں پیش ہوئے،فاضل عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت بغیر کارروائی 12 جون تک ملتوی کردی گئی۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے حسان نیازی کی پروڈکشن درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا

مزیدخبریں