تاجر برادری کے مسائل حل کر کے ہی ملکی معیشت کوترقی دی جا سکتی ، احسن بختاوری

Jun 09, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)  اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ تاجروں کے مسائل کا حل معاشی ترقی کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے اور وہ دارالحکومت میں کاروبار دوست ماحول کو فروغ دینے کے لیے تمام آپشنز کو بروئے کار لائیں گے یہ بات انہوں نے یہاں چیمبر ہاؤس میں بلیو ایریا کے تاجروں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی ترقی اس کے کاروباری شعبے کی کامیابی سے جڑی ہوئی ہے اور ان کی قیادت میں آئی سی سی آئی کاروبار کے فروغ کے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلیو ایریا اسلام آباد کا سب سے بڑا کاروباری مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کی دوسری سب سے بڑی ٹیکس ادا کرنے والی مارکیٹ ہے لیکن اس میں ضروری سہولیات کا فقدان ہے جس کی وجہ سے وہ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام سے رابطے میں ہیں۔ ان مسائل میں ٹریفک جام، پارکنگ پلازہ کی کمی، پھول منڈی کے لیے جگہ کی فراہمی، موجودہ واش رومز کی اپ گریڈیشن شامل ہیں۔احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ ڈکیتی اور پرس چھیننے کی وارداتوں کو روکنے کے لیے سیف سٹی کیمروں کی فعالیت بہت ضروری ہے اور وہ اس مقصد کے لیے متعلقہ پولیس حکام سے رابطے میں ہیں انہوں نے مذید کہا کہ اسلام آباد کے مختلف کاروباری مراکز میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کے لیے جو مہم شروع کی ہے اس کے تحت بلیو ایریا میں بھی مناسب جگہ مختص کر دی گئی ہے اور آئندہ چند روز میں اس پر کام شروع کر دیا جائے گا۔چیئرمین فاؤنڈر گروپ خالد اقبال ملک نے تاجر برادری کی بہتری کے لیے ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن بلیو ایریا کے عہدیداران کے فعال کردار کو سراہتے ہوئے انہوں نے آئی سی سی آئی کی طرف سے بھر پور حمایت اور تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔ ممبر سینی ٹیشن سی ڈی اے معشوق علی شیخ نے اس موقع پر بلیو ایریا میں نئے واش رومز بنانے کا اعلان کرتے ہوئے تاجر برادری کو کاروباری مراکز کو صاف ستھرا، سرسبز اور کاروبار دوست رکھنے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی

مزیدخبریں