اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان سے چین تک چیری کی برآمد شروع ہو گئی ، پاکستان سے چیری کی پہلی کھیپ چین پہنچ گئی، چیری سے لدا این ایل سی کا ریفر ٹرک گلگت بلتستان سے روانہ ہوا تھا، این ایل سی کے ٹرک پر6 میٹرک ٹن چیری لوڈ کی گئی تھی ، ٹرک خنجراب کے راستے چین کے شہرتاشکرگن پہنچ گیا ، این ایل سی کا ٹرک گلگت بلتستان سے صرف تین دن میں چین پہنچا، این ایل سی کے ریفر کنٹینر نے دورانترسیل چیری کی تازگی کو برقرار رکھا ، بین الاقوامی معیار کو برقرار رکھنے کے لئے چیری کی گلگت بلتستان میں خصوصی پلانٹ پر ٹریٹمنٹ کی گئی، چیری کی دوسری کھیپ اگلے ہفتے چین روانہ ہوگی، این ایل سی کی خصوصی سروس کی بدولت تازہ پھلوں کی برآمد ممکن ہوئی ہے ، این ایل سی ریفرسروس کی مدد سے پھلوں اور زرعی اجناس کی علاقائی منڈیوں تک ترسیل سے قیمتی زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔