اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل راولپنڈی نے دو عورتوں سمیت 6 انسانی سمگلر گرفتار کر لئے گرفتار ملزمان انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ کے گھناونے جرم میں ملوث ہیں گرفتار ملزمان میں اعزاز احمد، یثرب طفیل، سہیل، بلال سلیم اور 2 خاتون ملزمہ شامل شامل ہیں گرفتار ملزمان نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے کروڑوں روپے بٹورے ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیاملزم اعزاز احمد نے شہری کو برطانیہ ملازمت کا جھانسہ دے کرایک کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کیے ملزم یثرب طفیل اور سہیل کے خلاف 2 مقدمات اور متعدد انکوائریاں درج ہیں ملزمان نے شہریوں کو دبئی ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹوریگرفتار ملزم بلال سلیم 4 مقدمات میں مطلوب ہیترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم نے دبئی اور ملائیشیاء ملازمت کے نام پر 17 لاکھ روپے ہتھیائیجبکہ گرفتار 2 خاتون ملزمان کے خلاف بھی ویزا فراڈ سے متعلق متعدد مقدمات درج تھیملزمان پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے تھیملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے