تلہ گنگ، 12 سالہ لڑکے کو قتل ، نعش گٹر میں چھپانے والے3 ملزمان گرفتار

تلہ گنگ (نامہ نگار) تھانہ ٹمن کے علاقہ ڈھوک فتح شاہ کے 12 سالہ لڑکے انیس الرحمن کو قتل کر کے نعش گٹر میں چھپانے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا انیس الرحمن پانچویں کلاس کا طالب علم تھا گھر سے  صبح گاؤں کی مسجد میں قرآن پڑھنے گیا جب واپس گھر نہیں پہنچا تو لواحقین نے تلاش کیا لیکن کئی دنوں تک سراغ نہیں ملا ڈی پی او کیپٹن واحد محمود نے ایس ڈی پی او تلہ گنگ سید نصیر احمد شاہ کی قیادت میں ٹیم تشکیل دی جس نے ملزمان کو ٹریس کیا ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے انیس الرحمن کو قتل کیا ملزمان کے والد کی نشاندہی پر نعش گٹر سے بر آمد کر کے پوسٹمارٹم کیلئے بھجوادی گئی ڈی پی او چکوال کی ہدایت پر فوری مقدمہ کا اندراج کرلیا گیا اور ایس ڈی پی او تلہ گنگ سرکل نے بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر لواحقین سے تمام تر معلومات اکھٹی کیںڈی پی او چکوال کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود رات کو خود موقعہ پر پہنچ گئے اور لواحقین سے ملاقات کی پی ایف ایس اے اور کرائم سین یونٹ بھی موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ سے مختلف شواہد اکٹھے کر لیے۔ ملزمان محبوب الہی ولد امیر عبداللہ، مبارک الہی ولد محبوب الہی اور انعام اللہ ولد امان اللہ کو حسب ضابطہ گرفتار کرلیا گیا ایس ڈی پی او تلہ گنگ اور ایس پی انوسٹی گیشن چکوال کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو بعد پوسٹمارٹم کیس اصل حقائق پر یکسو کریگی۔ مزید تفتیش جاری ہے

ای پیپر دی نیشن