اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)جوڈیشل مجسٹریٹ را اعجاز کی عدالت نے تھانہ مارگلہ میں درج مقدمہ میں مشیر حکومت آزادکشمیر عفیف صغیر سماعت دیگر ملزمان کو جوڈیشل کردیا جبکہ پولیس کی جانب سے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کے دو صاحبزادوں کو پولیس سٹیشن میں ہی تفتیش کے بعد مقدمہ سے ڈسچارج کردیاگیا۔ گذشتہ روز سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے بیٹوں اور دیگر کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقدمہ میں پولیس نے مشیر حکومت آزاد کشمیر کے بھائی عفیف صغیر سمیت دیگر ملزمان کو عدالت پیش کیا عدالت کو بتایاگیاکہ سردار تنویر الیاس کے گرفتار دو بیٹوں عمر تنویر اور عثمان تنویر کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیاگیاہے،دوران سماعت پولیس نے مشیر حکومت آزاد کشمیر کے بھائی عفیف کو جوڈیشل کرنے کی استدعا کی جبکہ دیگر گرفتار ملازمین کے جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی جسے عدالت نے مسترد کردیا عدالت نے عفیف صغیر سمیت گرفتار دیگر ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے اور 22 جون کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا،ادھر ملزم سردار عفیف سمیت دیگر 7 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں بھی دائر کردی گئیں،جن پر عدالت نینوٹس جاری کرتے ہوئے 10 جون کو دلائل طلب کر لیے۔
مشیر حکومت آزادکشمیر عفیف صغیر اور دیگر ملزمان جوڈیشل
Jun 09, 2024