محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب میں خسرہ کیسز کے اعداد وشمار جاری کردئیے۔ محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران بچوں میں خسرہ کے 263 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ 24گھنٹوں میں خسرہ کے باعث پنجاب میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ رواں سال میں اب تک 12ہزار 220 مریض رپورٹ ہوئے۔
گزشتہ 24گھنٹوں میں راولپنڈی میں 11، لاہور میں 40، ملتان میں 17 کیسز رپورٹ ہوئے۔ 24 گھنٹوں میں شیخوپورہ میں 16، بہاولپور میں 12، فیصل آباد میں 30، جھنگ میں 23 خسرہ کیسز سامنے آئے۔ خانیوال میں 13 اور وہاڑی میں خسرہ کے 13 کیسز رپورٹ ہوئے۔ صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں ویکسینیشن مہم تیز کردی گئی ہے۔ ڈیجیٹل مانیٹرنگ جاری ہے ۔غفلت کے مرتکب افسران، اہلکاروں کو قرار واقعی سزا ملے گی۔ خسرہ سمیت دیگر بیماریوں، وباء کی صحیح صورتحال معلوم کرنے کے لئے دوبارہ اضلاع کا دورہ کررہا ہوں۔