ڈبہ پیک جوسز سے 20 فیصد ڈیوٹی ختم کرنے کی سفارش

فروٹ جوس کونسل نے وفاقی بجٹ میں حکومت کو ڈبہ پیک جوسز پر عائد 20 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی سفارش کرنے کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو مداخلت کرنے کی درخواست کردی۔فروٹ جوس کونسل کی جانب سے وفاقی بجٹ میں حکومت کو ڈبہ پیک جوسزپرعائد 20فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی سفارش کرنے کے لیے سابق وزیراعظم نوازشریف کو مداخلت کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ایف جے سی کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ رواں مالی سال کے دوران حکومت کی جانب سے اچانک ڈبہ بند فروٹ جوسز پر 20 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے سے جہاں جوسز انڈسٹری بری طرح متاثر ہوئی ہے وہیں پھلوں کے کاشتکار اور کسان بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس اقدام سے 100ملین ڈالرکی متوقع برآمدات بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔خط میں کہا گیا کہ انڈسٹری سالانہ 60 ارب روپے کا کاروبار کرتی ہے، ڈبہ پیل کوز پر 18 فیصد جی ایس ٹی ہے، اس کے باوجود بجٹ سے ہٹ کر 20 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔خط میں مزید کہا گیا کہ نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ معاملے میں مداخلت کریں اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز پنجاب کی زراعت کے تحفظ کے لیے آئندہ مالی سال 2024-25 کے وفاقی بجٹ میں وفاقی حکومت کو ڈبہ پیک جوسز پرعائد 20 فیصد فیڈرل ایکسائزڈیوٹی ختم کرنے کی سفارش کریں۔

ای پیپر دی نیشن