وفاقی کا دانش سکول سسٹم کا دائرہ کار کشمیر اور گلگت بلتستان تک پھیلانے کا فیصلہ

اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے دانش سکول سسٹم کا دائرہ کار کشمیر اور گلگت بلتستان تک پھیلانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں کشمیر، گلگت بلتستان میں 6 دانش سکولوں کے قیام کے لئے50 کروڑ روپے رکھنے کافیصلہ کیا گیا. سکول نہ جانے والے بچوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے چیلنج فنڈز کے لئے 10کروڑ روپے رکھنے کافیصلہ کیاگیا۔ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں دانش سکول کے قیام کے لئے ایک ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی. کیڈٹ کالج پونچھ کی فزیبلٹی سٹڈی کے لئے 3 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا.سکولوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لئے 98 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزارت تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت کے لئے 9 ارب 75 کروڑ 10 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی، سات نئی سکیموں کے لئے 2 ارب 84 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ وزارت تعلیم کی 15 جاری سکیموں کے لئے 6 ارب 91 کروڑ 10 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن