بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں پہلی شکست کے بعد پاکستان اب مزید خطرناک ہوجائے گا۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق اپنے ایک بیان میں انہوں نے بھارتی ٹیم کو پاکستان کے خلاف فیورٹ قرار دے دیا۔وکرانت گپتا کا کہنا تھا کہا اگر بھارتی ٹیم کے کھلاڑی یہ سوچ رہے ہیں، چونکہ پاکستان، امریکا جیسی نئی ٹیم سے ہار گیا تو ہم میدان میں اتریں گے اور جیت جائیں تو یہ غلط ہے۔پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ پاک بھارت میچ سب سے بڑا مقابلہ ہے۔ اس میں کسی کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں اور اس میچ میں ہارنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین اور ساقب کپتان رمیز راجا بولے کہ اس وقت کسی کو فیورٹ نہیں کہا جاسکتا. دونوں ٹیموں کے پاس ففٹی ففٹی چانسز ہیں۔
ورلڈکپ میں پہلی شکست کے بعد پاکستان مزید خطرناک ہوجائے گا:وکرانت گپتا
Jun 09, 2024 | 17:37