اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف دورۂ چین مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم نے دورے کے دوران چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے۔ پانچ روزہ دورے کے دوران وزیراعظم نے ہفتے کو چینی تاریخی ورثے ٹیرا کوٹ جنگجوؤں کے میوزیم کا دورہ کیا، اس دوران وزیراعظم نے قدیم قرثے کی خوبصورتی اور چینی ہنر کی تعریف کی۔دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے چینی ورثے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عظیم قومیں چین کی طرح تاریخی ورثے کو محفوظ بناتی ہیں، پاکستان بھیتاریخی ورثے سے مالا مال ہے جبکہ حکومت پاکستان میں بھی تاریخی مقامات کو بحال کرکے سیاحتی مقامات میں تبدیل کرے گی۔اس سے ایک روز قبل چینی صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے آبائی شہر شی آن میں ٹیراکوٹا میوزیم کے دورے کی دعوت دی تھی۔ شی آن میں وزیراعظم شہباز شریف نے یانگلنگ ایگریکلچر ڈیمونسٹریشن بیس کا بھی دورہ کیا تھا۔اپنے دورۂ چین کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے سی پیک سمیت دیگر معاشی معاملات پر گفتگو کی جبکہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت سی پیک کھربوں ڈالرز کا منصوبہ ہے. جس کے تحت پاکستان میں معاشی بہتری اور خوشحالی کی امید کی جارہی ہے۔