بھارت کے 51 فیصد، پاکستان کے 49 فیصد جیتنے کے چانسز ہیں: ثقلین مشتاق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی گزشتہ میچز آئرلینڈ، انگلینڈ اور امریکا کیساتھ میچ میں کارکردگی کو دیکھ کرپیش گوئیاں کی جارہی ہیں۔نجی نیوز میں گفتگو کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا کہ میرا خیال ہے بھارت پہلے بیٹنگ کر کے دفاع کی پوزیشن میں جانا چاہے گا. اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اوپر سے قومی ٹیم کیساتھ سپر اوور والا ایپی سوڈ ہو چکا ہے کیونکہ ہم وہ سکور نہیں بنا پائے۔ ممکن ہے کہ بھارت پاکستان کی انہی چیزوں کو دیکھ کر چلے کہ انہیں سکور چیز کرنے میں مسائل درپیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اگر انڈیا سے یا ورلڈکپ جیتنا ہے تو انہیں اس سوچ کو توڑنا پڑے گا کہ وہ چیز یا دفاع کر سکتے ہیں۔ پاکستان کو اگر میچ جیتنا ہے تو انہیں کم سے کم 180 سکور کرنا ہو گا۔ اگر پاکستان ٹیم 140 یا 150 سکور کرتی ہے تو پھر بھارت میچ کو پہلے پاور پلے میں جیت کے اتنے قریب لے جائے گا جس سے پاکستانی ٹیم پریشر میں آسکتی ہے۔سابق کوچ نے کہا کہ جس طرح پاکستان پچھلے میچز آئرلینڈ، انگلینڈ اور پھر امریکا سے جس طرح ہارا ہے۔ اسے دیکھ کر 70 اور 30 فیصد کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔لیکن میرا خیال ہےکہ اگر پاکستانی ٹیم بہترین کرکٹ کھیلے رزلٹ تبدیل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے جیتنے کے چانسز 51 فیصد  ہیں جبکہ پاکستان ٹیم کے 49 فیصد ہیں۔

ای پیپر دی نیشن