پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے پھر نیا خواب دیکھ لیا، ملکی سیاست میں تین ماہ کا انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے وزیراعظم شہباز شریف قومی اسمبلی تحلیل کر دیں۔سیاسی خوابوں کی وجہ سے مشہور منظور وسان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 3 ماہ پاکستانی سیاست کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ہو سکتےہیں ہو سکتا ہے کہ وزیراعظم اسمبلی تحلیل کر دیں اورصوبائی اسمبلی اپنی مدت پوری کریں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں نواز شریف کے وزیراعظم بننے کےامکانات نہیں ہیں ، نیا سیٹ اپ جو بھی ہو گا تب کی تب دیکھی جائے گی لیکن سابق چیئرمین تحریک انصاف سمیت دیگر سیاستدانوں کیلئے کوئی سازگار ماحول نہیں ہے ۔منظور وسان نے کہا کہ سائفر ریلیف میں پی ٹی آئی والوں کو خوش نہیں ہونا چاہیے. بانی پی ٹی آئی کو عارضی ریلیف ملا ہے. سابق چیئرمین کسی خوش فہمی میں نہ رہیں. ایسے ریلیف ملتا بھی اور واپس بھی ہو جاتا ہے .
تین ماہ ملکی سیاست کیلئے اہم، ہو سکتا ہےشہباز شریف قومی اسمبلی تحلیل کردیں: منظور وسان
Jun 09, 2024 | 21:37