امریکی مذہبی شناخت کے ادارے کے اس سروے میں امریکہ کی تمام ریاستوں کی عوام نے حصہ لیا۔ سروے کے دوران امریکیوں کی بڑی اکثریت کا کہنا تھا کہ وہ کسی مذہب کو نہیں مانتے ۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں لادین افراد کی شرح بڑھ کر پندرہ فیصد تک پہنچ گئی ہے جو کہ انیس سو نوے میں محض آٹھ اعشاریہ دو فیصد تھی۔ امریکہ میں سب سے زیادہ تعداد ابھی تک کیتھولک فرقے کے پیروکاروں کی ہے تاہم امریکہ بھر میں عیسائیت کے ماننے والوں کی تعداد میں واضح طور پر کمی آرہی ہے جبکہ کیتھولک فرقے کے پیروکار کی شرح میں پچیس فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ ماہرین نے امریکی عوام میں بڑھتے ہوئے نفسیاتی انتشارکو لادینیت میں اضافے کی وجہ قرار دیا ہے۔