وزیر اعلٰی بلوچستان کی وزیر اعظم سے ملاقات، مسلم لیگ نون سے مفاہمت کی کوششوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا

Mar 09, 2009 | 13:53

سفیر یاؤ جنگ
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے وزیر اعلٰی بلوچستان کو یقین دلایا کہ حکومت مفاہمت پر یقین رکھتی اور وہ سنجیدہ ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ مفاہمت کیلئے مسلم لیگ کے رہنماؤں کواپنے سخت گیر رویئے میں تبدیلی لانا ہوگی۔ وزیر اعظم نے انہیں بتایا کہ پنجاب میں گورنر راج جلد ختم کر دیا جائے گا اور جس جماعت کی اکثریت ہوگی اسے پنجاب میں حکومت بنانے کا حق حاصل ہوگا۔ وزیر اعلٰی بلوچستان نے وزیر اعظم کو مسلم لیگی راہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
مزیدخبریں