آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے صدر آصف علی زرداری کو مشورہ دیا ہے کہ سولہ مارچ سے پہلے سیاسی معاملات حل کرلیں۔

Mar 09, 2009 | 15:11

سفیر یاؤ جنگ
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوج نے سیاسی افراتفری پر قابو پانے کے لیے حکومت پر دباؤ میں اضافہ کردیا ہے۔ بھارت کے این ڈی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا حکومت سے کہنا ہے کہ وہ سولہ مارچ کو دھرنے سے قبل میاں نوازشریف اور ان کے حامیوں سے معاملات کو درست کرلیں۔ بین الاقوامی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ صدر آصف علی زرداری سے اس بات سے ناراض ہے کہ وہ شریف برادران سے الجھاؤ کی وجہ سے قبائلی علاقوں میں دہشتگردی کے خلاف جنگ پرتوجہ نہیں دے رہے۔ ان رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاک آرمی ملک میں سیکورٹی اور سیاسی صورتحال کی خرابی کے پیش نظراقتدار پر دوبارہ قابض ہوسکتی ہے۔ برطانوی جریدے سنڈے ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ وکلا کے لانگ مارچ اور دھرنے سے اسلام آباد حکمرانوں کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔ جریدے نے تجزیہ کیا ہے کہ پاکستان میں مارشل لا کی راہ ہمیشہ اس وقت ہموار ہوتی ہے جب سیاستدان محاذ آرائی کی پالیسی اختیار کرتے ہیں۔
مزیدخبریں