با¶لرز کی ناقص کارکردگی اور اوپنرز کی ناکامی نیوزی لینڈ سے شکست کی وجہ بنی: سابق کرکٹرز

Mar 09, 2011

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے عالمی کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہونے والی شکست کو باولرز کی ناقص کارکردگی اور اوپنرز کی مسلسل ناکامی کو قرار دیا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ کو شکست کو آسان نہیں لینا چاہیے بلکہ ٹورنامنٹ میں آگے ہونے والے میچز کے لیے مثبت حکمت عملی ترتیب دینا ہو گی۔ نیوزی لینڈ کے ٹیلر نے پاکستانی باولرز کی لائن اینڈ لینتھ کو تباہ کر دیا۔ کامران اکمل کی وکٹ کیپنگ نے بھی قومی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کیا۔ پاکستان ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم سابق کپتان سلیم ملک اور سابق چیئرمین پی سی بی توقیر ضیاءنے کہا کہ اوپنرز مسلسل ناکام چلے آ رہے ہیں ٹیم مینجمنٹ کو انہیں تبدیل کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے بلے باز ٹیلر نے جہاں اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا وہیں کامران اکمل نے وکٹوں کے پیچھے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کیا۔ ٹیم مینجمنٹ کو کھلاڑیوں کا اعتماد بحال کرنا ہو گا ابھی مزید دو میچ باقی ہیں اگر مثبت حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترا گیا تو اس بات میں شک نہیں کہ یہی ٹیم مضبوط حریف ٹیموں کو شکست سے دو چار کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا شعیب اختر مکمل فٹ نہیں ہے۔ پاکستانی باولرز کو آخری پانچ اوورز میں پڑنے والی مار شکست کا باعث بنی۔ کپتان شاہد آفریدی باولرز کا درست استعمال نہ کر سکے۔
مزیدخبریں