کرکٹ ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تین سوتین رنز کا ہدف دیدیا، گرین شرٹس کی ابتداء ہی میں چار وکٹیں گر گئیں۔

Mar 09, 2011 | 05:02

سفیر یاؤ جنگ
سری لنکا کے شہرپالے کیلے میں کھیلے جانے والے میچ میں کیویزکپتان ڈینئل ویٹوری نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ابتداء میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کچھ دباؤ کا شکار رہی تاہم آخری اوورز میں روز ٹیلر اور جیکب اورم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کا سکور تین سو دو رنز تک پہنچا دیا۔ شعیب اختر کے ایک اوور میں اٹھائیس رنز جبکہ عبدالرزاق کے ایک اوور میں تیس رنز بنے پاکستانی باؤلرز نے آخری پانچ اوورز میں سو رنز دیئے۔ کیویز مڈل آرڈر بلے باز روز ٹیلر نے متعدد مواقع ملنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک سو چوبیس گیندوں پر ایک سو اکتیس رنز بنائے۔ پاکستانی بیٹنگ لائن فلاپ ہوگیا ہے اورابتداہی میں چاربہترین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔یونس خان صفرپر آوٹ ہوئے
مزیدخبریں