کراچی سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس گیارہ ہزار نو سو پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔

کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز منفی زون میں ہوا اور یہ رجحان کاروبار کے اختتام تک برقراررہا، ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے باعث سرمایہ کاروں نے نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس کاروبار کے اختتام پر پینتیس پوائنٹس کی کمی کے بعد گیارہ ہزار نو سو چالیس پوائنٹس پربند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی کاروباری حجم پانچ کروڑ بیالیس لاکھ شئیرزرہا، حجم کے اعتبار سے نمرانڈسٹریز کے سودے نمایاں رہے۔ سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ اینگر کیمیکل، اٹک ریفائنری ،ایم سی بی میں نمایاں سودوں نے مارکیٹ کی مندی کو محدود رکھا، بروکرز کا کہنا ہے کہ سیاسی مفاہمت کی پالیسی برقرار رہتی ہے تو مارکیٹ مندی سے نکل جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن