خواتین کے حقوق کےعالمی دن اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعطم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ
کوئی بھی معاشرہ خواتین کو مساوی حقوق اورمواقع دیئے بغیر ترقی نہیں کرسکتا،
وزیراعظم نے مقتول وفاقی وزیرشہباز بھٹی کے قتل کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں خواتین اوراقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہونے چاہیئیں، ملک کی بھاگ دوڑمیں خواتین کو بھی اپنا کردار نبھانے کے لئے آگے بڑھنا ہو گا،محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کا بھی یہی ویژن تھا
سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن تاریخی اہمیت کا حامل ہے، موجودہ پارلیمنٹ نے تین سال کے عرصے میں سرسٹھ بل منظورکیئے جن میں زیادہ تر انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق سےمتعلق ہیں،
ہماری قائد بے نظیر بھٹو شہید کا یہی کہنا تھا کہ ملک کی ترقی خواتین کی شمولیت کے بغیر نا مکمل ہے
تقریب میں وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن فرزانہ راجہ اور سیکرٹری وزارت ترقی نسواں بتول قریشی سمیت دیگر سیاسی،سماجی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔۔