یونان کے دارالحکومت ایتھنزمیں شدید برفباری اورتیزآندھی کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، خراب موسم کے باعث تعلیمی ادارے بند ہیں۔

ایتھنزمیں شدید برفباری کے باعث نیشنل ہائی وے سمیت بڑی بڑی سڑکوں کوبند کردیا گیا ہے۔ مختلف علاقوں میں ہفتہ وار چھٹی سے واپس آنے والوں کی گاڑیاں برف میں پھنس جانے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری طرف تیزآندھی کے باعث سمندری سفر بھی ممکن نہیں رہا اور ساحلی راستے بھی بند ہیں۔ بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی پانچ سینٹی گریڈ تک گرچکا ہے اور معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے۔ یونان کے محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری اور شدید سردی آئندہ تین روز تک جاری رہے گی۔ اُدھر خراب موسم کے باعث حکام نے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن