سابق ڈکٹیٹرپرویز مشرف کے جانب سے چیف جسٹس کی معزولی کو پانچ سال مکمل، وکلا آج نومارچ کے دن کویوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں۔

سابق صدرپرویزمشرف کی طرف سے چیف جسٹس افتخارمحمدچودھری کی معزولی کو آج پانچ سال مکمل ہوگئے ہیں جس کے خلاف وکلا کا ملک بھرمیں ماتحت عدالتوں کا بائیکاٹ جاری ہے جبکہ بار رومز کی عمارتوں پر سیاہ پرچم لہرادیے گئے۔ پنجاب بارکونسل کی اپیل پر لاہور، ملتان، بہالپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ڈی جی خان مظفر گڑھ اور چیچہ وطنی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں وکلا نومارچ دوہزارسات کے اقدام کےخلاف یوم سیاہ منارہے ہیں اس سلسلے میں وکلا نے بازوں پرسیاہ پٹیاں باندھیں اورعدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا تاہم ججز اہم کیسز کی سماعت چیمبرز میں کرتے رہے ادھر سندھ بار کونسل کی اپیل پر وکلا نے کراچی میں سٹی کورٹ اور ملیر کورٹ میں یوم سیاہ منایا جبکہ سکھر اور نوشہرو فیروز سمیت صوبہ بھر میں وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا، ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز پرویز مشرف کی جانب سے نو مارچ کے اقدام کے خلاف مذمتی اجلاس بھی منعقد کررہی ہیں

ای پیپر دی نیشن