امريکی اخبارواشنگٹن پوسٹ ميں شائع ايک مضمون ميں کہا گيا ہے کہ پاک امريکہ تعلقات کے ازسرنوجائزے کی تکميل کے بعد دونوں ممالک کو تين اہم مسائل پرخاموش سمجھوتے کرنے پڑيں گے جن ميں قبائلی علاقوں ميں شدت پسندوں پرڈرون حملے،افغانستان سرحد تک رسائی اور طالبان کے ساتھ مصالحت کی بات چيت شامل ہیں جس کیلئےايک ايسا فارمولہ طے کرنے کی ضرورت ہوگی جس ميں پاکستان کی خودمختاری اور امريکی سلامتی کے مفادات ميں توازن برقرا ر رکھا جائے۔ اخبار کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں اب پہلے جیسی گرم جوشی نہیں ہوگی دونوں ممالک قریبی شراکت داری سے پيچھے ہٹ کر زيادہ عملی فريم ورک کی طرف قدم بڑھا رہے ہيں .امريکی حکام کے کہنا ہے کہ ڈرونزحملوں ميں سی آئی اے کو ڈرائيونگ سيٹ کی بجائے پيچھے والی سيٹ پربٹھا ديا گيا ہے۔ اخبار کے مطابق امکان ہے کہ پاکستان زمينی راستے کھول دے گا ليکن اس بار واشنگٹن کو ان راستوں کے استعمال کرنے کے زيادہ واجبات دينے پڑیں گے.