پاکستانی سیاستدانوں کی خریدوفروخت کےالزام کےبعد آئی ایس آئی پر بنگلہ دیشی سیاستدانوں کو خریدنے کے الزامات بھی لگنے لگے ۔ حکمران عوامی لیگ کی جانب سے منعقدہ ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ حسینہ واجد نے خالدہ ضیاءپر الزام لگایا کہ انہوں نے انیس سو اکانوے کے عام انتخابات میں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے پیسے لئے اورملکی مفادات کو بیچ دیاحسینہ واجد کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیشی عوام انہیں معاف نہیں کریگی ۔حسینہ واجد کے الزامات کے بعد بنگلہ دیش کی اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنل پارٹی نے ان الزامات کو حقیقت کے خلاف بیہودہ الزامات قرار دیا ہے۔