دوران سماعت درخواست گزاروں کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وزارت پیٹرولیم نے گیس لوڈ مینجمنٹ کا بہانہ بناتے ہوئے سیاسی بنیادوں پرصوبہ کے بیشترسی این جی سٹیشنز کوگیس کی سپلائی بند کردی ہے جو کہ نہ صرف امتیازی سلوک ہے بلکہ آئین کی خلاف ورزی بھی ہے۔ جس پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے گیس لوڈ مینجمنٹ پالیسی کے تحت صوبہ پنجاب کے بند کئے گئے سی این جی سٹیشن کھولنے کے احکامات صادر کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا۔ عدالت نے وفاقی وزارت پیٹرولیم، چیرمین اوگرا اور سوئی ناردرن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔