کراچی اسٹاک مارکیٹ کے ہنڈریڈ انڈیکس میں آج مزید اکیاسی پوائنٹس کا اضافہ،کاروباری حجم پانچ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Mar 09, 2012 | 21:37

سفیر یاؤ جنگ
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور مارکیٹ میں دونوں سیشن کے دوران زبردست تیزی رہی۔ دوسرے سیشن کے آغاز پر ہی بینکنگ اسکرپٹس میں نمایاں تیزی کی بدولت انڈیکس ایک سو سے زائد پوائنٹس بڑھ کر تیرہ ہزار چار سو پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرنے میں کامیاب رہا۔ کاروبار کے اختتام پر انرجی سیکٹر کی بڑی کمپنیوں، پاکستان پیٹرولیم لیمیٹڈ، پاکستان اسٹیٹ آئل اوراٹک پیٹرولیم کے شئیرز میں فروخت نے انڈیکس کو تیرہ ہزار چار سو پوائنٹس کی سطح سے گرادیا۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس اکیاسی پوائنٹس اضافے کے بعد تیرہ ہزار تین سو ترپن پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم پچپن کروڑ ستائیس لاکھ شئیرز رہا حجم کے اعتبار سے سب سے زیادہ سودے این آئی بی بینک کے شئیرز میں ہوئے۔ دوسری جانب لاہور سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کا رجحان رہا۔ ایل ایس پچیس انڈیکس ایک سو دس پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ تین ہزار سات سو سات پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں چھیانوے کمپنیوں کے دو کروڑ اٹھایئس لاکھ چھپن ہزار پندرہ حصص کا کاروبار ہوا۔ بیالیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ،بارہ کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ بیالیس کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔
مزیدخبریں