مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادانوالہ) مکہ مکرمہ کے مذہبی سیاسی رہنماوں نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد کی منظوری سے قرآنی تعلیمات کے فروغ اور اردو ترجمہ نصاب میں شامل کرنے کو مستحسن اقدام قرار دیا ہے ۔مولانا عبدالحفیظ مکی، ڈاکٹر سعید عنایت اللہ، الشیخ عبدالصمد، مولانا اسعد محمود، مولانا عبدالروف ‘ ملک عبدالغنی، سہیل بٹ، حمزہ سعید مکی، فائز الفیصل، ملک خورشید مولا، الطاف ہاشمی، ملک عابد ، قاری جاوید، محمد رفیق بھٹی، چودھری محمد ارشد گجر، میر محمد طور اور مبشر اقبال لون استادانوالہ نے پنجاب حکومت کو مبارکباد دی ہے۔