”عدل و انصاف کی فراہمی سے ہی ملک کو تکالیف سے نکالا جا سکتا ہے“

لاہور (اپنے نمائندے سے/ سپےشل رپورٹر) عدل و انصاف کی فراہمی سے ہی پاکستان کو موجودہ تکالیف سے نکالا جا سکتا ہے۔ اسلامی اصولوں کے مطابق ہر عام و خاص ادنیٰ و اعلیٰ قانون کا بلاامتیاز اطلاق ہی معاشرے کو مستحکم اور جرائم کا راستہ روکنے کی مدد دے سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز انصاف ہمارا شعار ہے مصنف کا احترام ہماری روایت ہے کے موضوع پر ارکان شوریٰ ہمدرد نے اپنے خطاب میں کیا۔ اجلاس میں الطاف حسن قرشی، ڈاکٹر رفیق احمد، قیوم نظامی، احمد اویس، ڈاکٹر ظہور احمد اظہر جنرل (ر) خواجہ راحت لطیف، وائس ایڈمرل (ر) جاوید اقبال، بریگیڈئر (ر) ظفر اقبال چودھری، رانا امیر، احمد خان، ابصار عبدالعلی، جمیل خان سمیت دیگر نے شرکت کی الطاف حسن قریشی نے اس موقع پر کہا کہ اخلاقی طاقت سے معاشرے کو آکسیجن ملتی ہے اب یہ ضمانت کمزور ہوتی نظر آ رہی ہے۔ ڈاکٹر رفیق احمد نے کہا ہے کہ ہر سطح پر ناانصافیوں کے باعث مایوسی کی فضا ہے احمد اویس نے کہا کہ آج کے حالات کے پیش نظر انصاف ہمارا شعار نہیں رہا اور مصنف کے احترام کی روایت بھی ختم ہوتی جا رہی ہے اور مصنف کی عظمت و عزت اور ایک ایک مقام ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...