پانچ سال میں پی پی نے ”غریب مکا¶“ مشن بنائے رکھا: چودھری عبدالشکور


رائے ونڈ (نامہ نگار) پی پی 161کے صدر مسلم لیگ(ن) چودھری عبدالشکور نے بھچوکی ماہجہ میں 5مرلہ جناح آبادی سکیم کی اسناد تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کا غریبوں کو مکان دینے کا وعدہ جھوٹا ثابت کردکھایا، زرداری ٹولے نے پانچ سالوں میں غربت مکا¶ کا نعرہ لگا کر غریبوں کا خاتمہ کرنا مشن بنائے رکھا۔ انہوں نے 700افراد میں جناح آبادی سکیم کے تحت 5,5مرلہ کے پلاٹوں کی اسناد تقسیم کیں، اس موقعہ پر بابلیانہ کے لیگی صدر ملک محمد بوٹا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر سینکڑوں اہالیان قصبہ نے آئندہ الیکشن میں چودھری عبدالغفور کی حمایت کا اعلان کیا اور خادم پنجاب شہباز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے۔

ای پیپر دی نیشن