جمہوری حکومت کی کامیاب تکمیل نے مخالفین کو غلط ثابت کیا: وزیراعظم


اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ موجودہ جمہوری حکومت کی کامیابی سے تکمیل نے حکومت کے تمام مخالفین اور ناقدین کو غلط ثابت کیا ہے۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر تجارت مخدوم امین فہیم سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات کے دوران وزارت تجارت اور آئندہ انتخابات سے متعلق امور کو زیر بحث لایا گیا وزیراعظم نے کہا کہ ملک عام انتخابات کی جانب بڑھ رہا ہے جو پاکستان کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ دریں اثناء وزیراعظم سے وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت وزارت سے متعلقہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی اور وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے بھی الگ الگ ملاقات کی۔
وزیراعظم/ ملاقاتیں

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...