چےئرمےن سوئی ناردرن گےس کمپنی وقاراحمد مستعفی ہو گئے


اسلام آباد(خبرنگار)اےل اےن جی درآمد کا کنٹرےکٹ من پسند کمپنی کو دےنے کے اےشو پر سوئی نادرن گےس کمپنی کے بورڈ آف ڈائرےکٹرز کے چےئرمےن وقار احمد نے عہدے سے استعفیٰ دے دےا ہے۔ کمپنی بورڈ کے پہلے دو اجلاسوں مےں بھی اےل اےن جی کی قےمت پر اختلاف کی وجہ سے فےصلہ نہ ہو سکا تھا جبکہ اس بار ہر صورت فےصلہ کرنے کا دباﺅ تھا، گزشتہ روز سوئی نادرن گےس کمپنی کے بورڈ آف ڈائرےکٹرزکا وےڈےو کانفرنس کے ذرےعے اجلاس ہوا جس مےں مشیر پٹرولےم ڈاکٹرعاصم حسےن سمےت بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس مےںچےئرمےن بورڈنے اےک بار پھر اےل اےن جی کی قےمت اور خاص طورپر اےک خاص کمپنی کو قانون اور قاعدے کے برعکس ٹےنڈر دےنے پر شدےد احتجاج کےا اور بورڈ کے ممبران اورمشیر پٹرولےم ڈاکٹر عاصم کو اس وجہ سے ملک اور اےل اےن جی کے صارفےن کو ہونے والے نقصان سے آگاہ کےا، مگرمشیر پٹرولےم ان سے متفق نہ ہوئے اورمذکورہ کمپنی کو ٹےنڈر دےنے پربضد رہے جس پر چےئرمےن سوئی نادرن گےس کمپنی نے احتجاجاً عہدے سے استعفیٰ دے دےا۔
 وقاراحمد مستعفی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...