مشرف کا آمرانہ اقدام، وکلا آج ملک گیر یوم سیاہ منائیں گے

لاہور (وقائع نگار خصوصی+اپنے نامہ نگار سے) پنجاب بار کونسل نے سابق صدر پرویز مشرف کی طرف سے 9 مارچ 2007ءکو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کو انکے عہدے سے معزول کرنے کیخلاف آج مکمل ہڑتال کرنے اور یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ وائس چیئرمین احمر حسین چیمہ اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل طاہر نصر اللہ وڑائچ و دیگر ممبران پنجاب بار کونسل نے پنجاب بھر کی تمام بار ایسوسی ایشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ آج 9 مارچ کو سابق آمر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی طرف سے 9 مارچ 2007ءکو اٹھائے گئے آمرانہ اقدام کی بھرپور مذمت کریں جس کے تحت جسٹس افتخار محمد چودھری چیف جسٹس آف پاکستان کو انکے عہدے سے زبردستی ہٹانے کے ساتھ اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو معزول کردیا گیا تھا۔ پنجاب بار کونسل کی طرف سے تمام بار ایسوسی ایشنز کو ہدایت کی گئی کہ آج احتجاجی جلسے منعقد کریں۔ پرویز مشرف کے آمرانہ اور غیرآئینی اقدام کیخلاف مذمتی قرارداد ہائے منظور کریں۔ بار رومز پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں اور وکلاءتمام دن عدالتوں میں پیش نہ ہوں۔ اس سلسلے میں آج بار ایسوسی ایشنز کے خصوصی ہنگامی اجلاس منعقد ہوں گے اور پرویز مشرف کے غیرآئینی اقدام کیخلاف احتجاج کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...