اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان آئندہ ہفتہ کے دوران کر دیا جائے گا، عام انتخابات کے لئے پولنگ ڈے 9 یا 10 مئی ہوسکتا ہے، اتفاق رائے ہونے تک وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے، 16 مارچ کو اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف میں اتفاق نگران وزیراعظم کےلئے اتفاق رائے کیلئے 19 مارچ تک تین دن کی آئینی مدت ہے دونوں میں اتفاق نہ ہونے پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا، کمیٹی کو بھی تین دن میں فیصلہ کرنا ہے اگر پارلیمانی کمیٹی میں بھی فیصلہ نہ ہوا تو الیکشن کمیشن دو دن کے اندر فیصلہ کرنے کا پابندی ہو گا ، اس صورت میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف 22 مارچ تک وزیراعظم رہیں گے تاہم وفاقی کابینہ 16 مارچ کی رات 12بجے تحلیل ہوجائے گی۔
خورشید شاہ