لاہور (سپورٹس رپورٹر) 22 واں اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ آج سے ملائیشیا کے شہر ایپو میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن ایک بجکر پانچ منٹ پر شروع ہوگا۔ دن کا دوسرا میچ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔ یہ میچ تین بجکر پانچ منٹ پر شروع ہوگا۔ دن کا تیسرا میچ میزبان ملائیشیا اور کوریا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔