لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر معظم خان، سیکرٹری فرخ وزیر اور لاہور ڈسٹرکٹ کے سیکرٹری مظہر شیخ نے ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی پاکستان ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو بھارتی سفارتخانے کی جانب سے تاخیر سے ویزے جاری ہوئے اس کے باوجود قومی سائیکلسٹ ملک و قوم کا نام روشن کرینگے۔