ہوگوشاویز کی نعش کو حنوط کر کے شیشے سے بنی قبر میں ہمیشہ کیلئے رکھا جائے گا

کراکس (اے پی پی) وینزویلا کے آنجہانی صدر ہوگوشاویز کی نعش کو حنوط کر کے فوجی میوزیم میں شیشے سے بنی قبر میں ہمیشہ کیلئے عوام کی زیارت کیلئے رکھا جائے گا۔ اس بات کا اعلان وینزویلا کے نائب صدر نکولس مدورو نے جمعہ کو کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنجہانی صدر ہوگوشاویز کی نعش کو حنوط کر کے عوام کی زیارت کیلئے ہمیشہ کیلئے شیشے سے بنی قبر میں رکھا جائے گا۔ فوجی میوزیم وینزویلا کے دارالحکومت کاراکس میں صدارتی محل سے تھوڑے سے فاصلے پر واقع ہے، اس طرح ہوگوشاویز بھی ان کمیونسٹ انقلابی رہنماﺅں کی کمپنی میں شامل ہو جائیں گے جنکی نعشیں حنوط کر کے شیشے سے بنی قبروں میں عوام کی زیارت کیلئے رکھ دی گئی ہیں، ان میں سوویت یونین کے انقلابی رہنما ولادی میر ایلچ لینن، انقلاب چین کے بانی ماﺅزے تنگ، ویت نام کے کمیونسٹ رہنما ہوچی منہہ اور شمالی کوریا کے بانی کم ال سنگ دوئم اور کم جونگ دوئم شامل ہیں۔کیوبا کے صدر راﺅل کاسترو، ایران کے صدر احمدی نژاد، بیلا روس کے صدر الیگزنڈر لوکاشنکو سمیت پانچ براعظموں سے 30 سربراہان مملکت وینزویلا کے مرحوم صدر ہوگوشاویز کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن